ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 مقامی افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے رکشہ سرکاری گاڑی سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا، جس کے نتیجے میں 2 مقامی افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نورک مرسی خیل سے ہے، جن کی شناخت سید اللہ اور غنی کیے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں