ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان پاکستان میں دہشت گردی کیلیے افغان سرزمین کا استعمال روکیں، اقوام متحدہ

Berlin, Germany – November 04: Antonio Guterres, High Commissioner for Refugees of UNHCR, attends a press conference in german foreign office on November 04, 2015 in Berlin, Germany. (Photo by Michael Gottschalk/Photothek via Getty Images)

جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کی طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کریں۔

بین الاقوامی رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان کے لیے بے حد ضروری ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان افغانستان سے پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک یا خطے کے کسی اور ملک میں دہشت گردی نہ ہونے دیں اور عالمی برادری بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بات عالمی میڈیا کے نمائندے کے اس سوال کے جواب میں کہی جس میں پوچھا گیا تھا کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی پی پی کی سرحد پار پاکستان میں حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں