ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے خیال میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری رہے گی: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ زمانہ قریب میں روس اور یوکرین کے درمیان موئثر امن مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

گٹرس نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میرے خیال میں روس اور یوکرین کے درمیان عسکری جھڑپیں جاری رہیں گی”۔

انہوں نے کہا ہے کہ سنجیدہ سطح کے امن مذاکرات کے لئے انتظار کی ضرورت ہے۔ ہم مستقبل قریب میں حقیقی اور پائیدار امن کی خاطر کسی مذاکرات کے انعقاد کے فریب میں نہیں ہیں”۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس  نے کہا ہے کہ” اقوام متحدہ نے امن مذاکرات پر توانائی خرچ کرنے کی بجائے اپنی کوششوں کا رُخ "روس کے یوکرین کی بحیرہ اسود بندرگاہ  کے لئے بذریعہ پائپ لائن امونیا برآمدات کرنے” اور "جنگی قیدیوں کے تبادلے میں تیزی لانے ” جیسے معاملات کی طرف موڑ دیا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں