وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بلغاریہ کے پارلیمانی اسپیکر وجدی راشدوف سے انقرہ میں ملاقات کی ۔
چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ راشدوف سے ملاقات کے دوران ترکیہ اور بلغاریہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور بین الاپارلیمانی تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مولود چاوش اولو نے سابقہ افغان صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کی جس میں افغان عوام کے ساتھ یک جہتی اور ملکی استحکام میں اعانت کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔