ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانیوالا پاکستانی نژاد سکاٹش شیف چل بسا

ایڈنبرگ:دنیا میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانے والے پاکستانی نژاد سکاٹش شیف علی احمد اسلم انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق شیف علی احمد اسلم کی موت کا اعلان سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع ان کے شیش محل ریسٹورنٹ نے کیا، ان کی عمر 77 برس تھی۔

علی احمد اسلم 1958 میں پاکستان سے اسکاٹ لینڈ منتقل ہوئے تھے اور پھر انہوں نے 1964میں گلاسگو میں ریسٹورنٹ کھولا تھا۔

ماضی میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے علی احمد اسلم نے بتایا کہ انہوں نے چکن تکہ مصالحہ 1970 کی دہائی میں اس وقت متعارف کرایا جب ان کے ایک گاہک نے چکن تکہ کو خشک کھانا کہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ان کی متعارف چکن تکہ مصالحہ ڈش کے سابق وزیرخارجہ رابن کک بھی دلدادہ تھے۔علی احمد اسلم سکاٹ لینڈ میں سپر علی کے نام سے مشہور تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں