ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الہیٰ دعویٰ کرتے ہیں کہ اکثریت ہے تو پھر ثابت کریں، وزیراعلیٰ سندھ

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ دعویٰ کرتے ہیں تو اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں، انکے پاس 186 ممبر موجود ہیں تواعتماد کاووٹ کیوں نہیں لیتے۔

کراچی میں ریسکیو 1122 کے ہیڈکواٹر کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ دعویٰ کرتے ہیں تو اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں، گورنر کو اختیار ہے اسمبلی اجلاس بلائے اور وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے، انکے پاس 186 ممبر موجود ہیں تواعتماد کاووٹ کیوں نہیں لیتے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کے دوران صوبائی حکومتوں کو اہلکاروں کی ضرورت پڑتی ہے، ہم نے مشورہ دیاتھا کہ دوتین مرحلوں میں الیکشن کروائیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں غیر قانونی طور پر آنیوالے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل افسران کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اس سے الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا، سابق ایڈمنسٹیٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انہیں کام کرنے کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش ہے، گزشتہ روز امن وامان پرمیٹنگ کی تھی۔ این ای ڈی طالب علم کا قتل کرنے والا چند دن پہلے جیل سے آزاد ہوا تھا، عدالتوں میں پراسیکیوشن کومزید بہتر بنائیں گے تاکہ ملزمان کو سزائیں ہوں۔

گزشتہ روز مراد علی شاہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں