ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی صورت حال کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل موخر

 پشاور: پنجاب کی صورت حال کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل بھی موخر ہوگئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کو آج 23 دسمبرکو تحلیل ہونا تھا۔ مگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر کے باعث کے پی اسمبلی کی تحلیل بھی موخر ہوگئی۔

اسمبلی تحلیل رکنے کے باعث صوبائی حکومت کو کام کرنے کی مزید مہلت مل گئی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا، کابینہ بھی تحلیل

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان جب بھی اشارہ کریں اگلے پانچ منٹ میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں