ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں والی بال میچ کے دوران فائرنگ، 1 کھلاڑی ہلاک، 1 زخمی

راولپنڈی والی بال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں فائرنگ سے مقامی کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا جب کہ ایک کھلاڑی شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے سمبل میں والی بال میچ کے دوران پیش آیا، ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ دو مقامی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹ والی بال میچ کھیلا جارہا تھا، میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی پر عابد اور اعجاز نے دوسری ٹیم پر فائرنگ کردی، جس سے مقامی کھلاڑی جنید موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ناصر شدید زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر محمد نبیل نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں