ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، پارہ 8 ڈگری تک گرنے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے آج رات پارہ 8 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے سبب مجموعی درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم گزشتہ دنوں کے مقابلے میں مزید سرد ہوگیا اور ہفتے کو دن بھر بلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں شہر پر اثر انداز رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں معطل رہیں جبکہ ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار  10 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کوصبح کے وقت ہلکی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی،کم سے کم پارہ 10.1 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں