ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کٹی پہاڑی کے قریب نومولود کی پھندہ لگی لاش برآمد

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب نومولود بچی کی لاش ملی جس کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔ شبہ ہے کہ نومولود کو پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، فوری طور پر واقعے کا کوئی عینی شاہد نہیں مل سکا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اس سے قبل جب بھی نومولود کی لاش ملی ہے تو گلے میں پھندا نہیں ہوتا تھا۔اس لاش کے گلے میں پھندا ہے جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ بچی کو پھندے کے ذریعے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں