ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا آئندہ سال جدید مہلک ہتھیار تیار کرنے کا اعلان

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے سپریم لیڈر ”کم جونگ ان “نے اگلے برس مزید مہلک اور جدید ہتھیاروں کے تجربات اور میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

حکمران ورکرز پارٹی کے اجلاس میں ملکی فوج کے نئے اہداف کے حوالے سے اجلاس میں ہتھیاروں کے مزید تجربات کا اعلان کیا گیا ۔

پارٹی کی 8ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے دوسرے دن، کم جونگ ان نے خطے میں نئے چیلنجزاور صورتحال سمیت وسیع تر سیاسی منظر نامے کا جائزہ لیا ہے۔

اجلاس میں دشمن مخالف جدوجہد اور دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اہداف کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ شمالی کوریا کو دنیا کی طاقتور ترین قوت بنانا میرا ہدف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں