ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے سابق سینئر سیاسی مشیر پر فرد جرم عائد

بیجنگ :چینی استغاثہ نے سابق سینئر سیاسی مشیر شین دی یونگ کے خلاف رشوت خوری کے مبینہ جرم کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

شین اس سے قبل چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کی سماجی اور قانونی امور کی کمیٹی کے سربراہ تھے۔

 وہ ایک مرتبہ سپریم پیپلز کورٹ کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے مطابق منگل کو عائد کردہ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ شین نے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کرنے کی خاطر اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور بدلے میں خاص طور پر بھاری رقم اور تحائف قبول کیے۔شین کا مقدمہ ژے جیانگ صوبے میں ننگ بو سٹی پروکیوریٹوریٹ نے دائر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں