ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آنجہانی رشی کپور کی یاد میں راحت فتح علی خان کی بہترین پرفارمنس

 دبئی: آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ اداکارہ نیتو کپور کی فرمائش پر استاد راحت فتح علی خان نے فلم ’نمستے لندن‘ کا گانا سنایا۔

شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان دبئی کے ایک شو میں پرفارمنس دے رہے تھے جب نیتو کپور نے ان سے درخواست کی کہ وہ رشی کپور کیلئے ان کی فلم ’نمستے لندن‘ کا گانا ’تیری یاد ساتھ ہے‘ کو گا کر سنائیں۔

اس موقع پر استاد راحت فتح علی خان نے انتہائی عاجزی کے ساتھ نیتو کپور کو سنا اور حاضرین کو بتایا کہ انہیں کپور خاندن کی طرف سے ہمیشہ عزت اور محبت ملی ہے۔

انہوں نے اپنی مخصوص جادو بھری آواز میں نمستے لندن فلم کے گانے کو گایا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔

واضح رہے کہ کینسر کی وجہ سے رشی کپور کا گزشتہ برس انتقال ہوا تھا اور انہوں نے اپنے پیچھے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں