ممبئی: فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر تنقید کے باعث بھارتی فلم ڈائریکٹر کو شاہ رخ خان کے مداحوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
بھارتی کی متنازعہ پروپیگنڈا فلم ’کشمیر فائلز‘ کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پہلے انسٹاگرام کی ریلز بالی وڈ گانوں کی بری کاپیاں تھیں لیکن اب بالی وڈ کے گانے انسٹاگرام ریلز کی بری کاپیاں نظر آتی ہیں۔
Badshah was right.
There is negativity on social media. (But we are positive). pic.twitter.com/1tU6cTGsnx— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) December 31, 2022
ویویک اگنی ہوتری نے ٹویٹر پر چند اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں جس میں شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ رُخ خان کی فلم پٹھان کا گانا ’بےشرم رنگ‘ سجاد علی کے گانے کا چربہ نکلا
ایک میسج میں لکھا ہے کہ ’ڈھونڈ رہا ہوں تجھے میں گھر کے اندر گھس کر تیرا بھیجا اتاروں گا، دیکھو اپنی تازہ ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرو‘۔
اگنی ہوتری کی بیٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میسج میں لکھا ہے ’تمہاری بیٹی بکنی میں دکھاتی ہے اور تم شاہ رخ خان کو ٹرول کرے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں : فلم ’پٹھان‘ پر بھارتی سینسر بورڈ نے بھی بی جے پی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
اسکرین شاٹس کے ساتھ بھارتی ڈائریکٹر نے لکھا کہ بادشاہ نے درست کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفیت ہے لیکن ہم مثبت ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ کو پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز کے بعد سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو ہندو انتہا پسندوں نے اپنے مذہب کی توہین قرار دیا ہے۔