ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاقت میڈیکل اور لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر مقرر کردیے گئے

  کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو اور پروفیسر نصرت شاہ کو لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کی دو میڈیکل جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کردی ہے اور صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ میں پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کو وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ان تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ تعیناتیاں آئندہ چار سال کے لیے کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کی داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی اور جامشورو کی مہران انجینیئرنگ یونیورسٹی سمیت سندھ کی اب بھی تقریبا 8 سرکاری جامعات بغیر مستقل وائس چانسلر کے کام کررہی ہیں اور ان جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے اشتہار تو جاری ہوچکے ہیں لیکن تعیناتی کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں