ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم جنس پرست خواتین پر مبنی متنازعہ پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

  کراچی: خواتین کی ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

فلم ’بھیتر: اے لو اسٹوری‘ کے ہدایت کار مظہر معین ہیں جبکہ اسے ماہر کمال نے تحریری شکل دی ہے۔

خواتین کی ہم جنس پرستی کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں جویریہ عباسی، منال صدیقی، زوہیب بخش اور عثمان چودھری شامل ہیں۔

فلم  کا مرکزی کردار بھیتر نامی ایک ہندو عورت ہے جس کی اپنی ہم جنس عورتوں میں دلچسپی دکھائی گئی ہے۔

مختصر سے ٹیزر میں دو عورتوں کے درمیان محبت کے منظر کو نہایت بے باکی کے ساتھ فلمایا گیا ہے جو فلم کو ریلیز سے قبل ہی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں