ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ ایک مہینہ ملک کے لئے بہت اہم ہے،عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ایک ماہ ملک کے لیے بہت اہم ہے، امید ہے فروری کے آخر تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوجائے گا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ  سب جانتے ہیں وہ کون تھا جس کے فیصلے سے ملک میں بحران آیا، ہم آج جس جگہ کھڑے ہوئے ہیں اس بحران میں جنرل (ر) باجوہ کا ہاتھ ہے،

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتا ہے، ملک میں بحران پیدا ہونےوالا ہے 7 ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی، آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے، شوکت ترین کو بھی جنرل (ر) باجوہ کے پاس بھیجا تھا،ان کو جاکر سمجھائیں۔

’ملک کو اس دلدل سے کوئی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں نکال سکتا‘

انہوں نے کہا کہ 20 برس سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے، 90کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا، پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی جو کسی نے حاصل نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ سب کو ملکر جدوجہد کر کے اس ملک کو نکالنا ہے، ہم ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں،  ملک کو اس دلدل سے کوئی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں نکال سکتا۔

’خداکے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس ملک میں سب سے پہلے صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، سارے اداروں کو کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا، پاکستان اس طرف جارہاہے جہاں سری لنکا پہنچ گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 50سال میں سب سے زیادہ مہنگائی آج ہے اوربڑھتی جا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آئی ہے، ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے، ہم صرف اس ملک میں جمہوریت چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خداکے واسطے کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ نہ کریں، سب کو ملکر جدوجہد کر کے ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے، پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔

’پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے، پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایم کیوایم میں دھڑے ہورہے ہیں جبکہ باپ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ20 برس سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے، ہماری جدوجہد پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہے، ملک کو صرف تحریک انصاف بحران سے نکال سکتی ہے، پی ڈی ایم کی ساری ترقی اشتہاروں اور پروپیگنڈا میں ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے ملاقات

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ تحریک انصاف اور قوم کا کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں نے معیشت کا برا حال کردیا ہے، ملک کے مسائل کے حل کے لیے جلد الیکشن بہت ضروری ہیں، امید ہے فروری کے آخر تک انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئندہ ایک مہینہ ملک کے لئے بہت اہم ہے، یہ انتظار میں ہے باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے نہ یہ معشت ٹھیک کر سکتے ہیں، ان کے پاس حالات بہتر کرنے کے لئے کوئی پلان نہیں یہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔

عمران خان نے واضح کیا کہ ہم کسی کی سپورٹ نہیں چاہ رہے، ہم صرف صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں