ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں غربت وبدعنوانی حکمرانوں کے تحفے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں غربت وبدعنوانی حکمرانوں کے تحفے ہیں عوام کی فلاح وبہبو دکیلئے نہ قانون سازی نہ ہی ترقیاتی کام ہورہے ہیں روزگار برائے فروخت ،ترقیاتی کام ٹھیکیداری سسٹم میں اپنوں کو نوازنے کرپشن وکمیشن کا دوردورہ ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر وبلوچستان میں طاقت وگولی سے مسائل حل کرنے اور فوجی آپریشن کی وجہ سے حالات خراب اور عوام میں نفرت ،غم وغصہ پایا جاتاہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکمران ،اسٹبلشمنٹ کی بدعنوانی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہورہا ہے لیکن اس کے باوجودآج بھی بدعنوانی شاہ خرچیاں عروج پر ہے لوٹ مار کرکے قومی دولت بیرون ملک منتقل کیے جارہے ہیں جبکہ دنیا سے خیرات وقرضے مانگ کرپاکستان کو دنیابھرمیں بدنام کر دیا گیا ہے۔

  انہوں نے کہاکہ  گوادر پسنی اورماڑہ تربت سمیت دیگر اضلاع میں اب بھی عوام محصور،چھاپے وگرفتاریاں اورطاقت کے زورپرناروامقدمات کا اندراج جاری ہیں، نااہل انتظامیہ ،سیکورٹی فورسزکی جانب سے دھرنے پر رات حملہ ،فوجی آپریشن ،خواتین پر تشدد،چادراورچاردیواری کے تقدس کی پامالی کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو ئے ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جنہوں نے اس ملک وبلوچستان کو لوٹ لیا اب بھی وہ حکمرانی کررہے ہیں اوردوسرے لٹیرے نمبر پرہے مسائل کے حل ،لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرنے ،ولٹیروں کو قرارواقعی سزادینے کیلئے عوام دیانت دا رلوگوں کاساتھ دیں جماعت اسلامی بدعنوانی چوری کرپشن وکمیشن سے پاک ملک کی منظم ودیانت دار پارٹی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں سے نجات دلائیگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں