ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی پنجاب نے فلور ملوں کیلئے گندم کا سرکاری کوٹہ ڈبل کر دیا

لاہور: وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے گندم و آٹا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فلور ملوں کیلئے گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کردیا۔

 اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، فلور ملوں کو ان کے اپنے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم کل سے جاری کی جا رہی ہے۔

چوہدری پرویز الہی  نے کہا کہ صوبے بھر میں سیل پوائنٹس کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے، سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی، احساس پروگرام کے تحت عام آدمی کو سبسڈی دے رہے ہیں تا کہ شہروں اور دیہات تک بھی یہ فائدہ پہنچ سکے۔

 ان کاکہنا تھا کہ غریب آدمی کو گندم کی سستے دامو ں فراہمی کے لئے پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے ٹارگٹڈسبسڈی دی جارہی ہے ، پنجاب حکومت احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگو ں کوپہلے ہی آٹے کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

 چودھری پرویز الہی نے کہا کہ آٹے پر ٹارگٹڈ سبسڈی حاصل کرنے کے لئے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے احساس پروگرام میں شمولیت کی جا سکتی ہے ،صوبائی و ضلعی سطح پر عوام کو مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں