اسلام آباد: پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کی میزبانی کے لیے وزیراعظم جنیوا پہنچ گئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا پہنچ گئے۔ وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
وزیراعظم آج کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔
پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔
کانفرنس میں اعلی افتتاحی اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر تعمیر نو اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی میں شراکت کی دستاویز کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد پارٹنر سپورٹ کے اعلانات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں سربراہان مملکت و حکومت، وزراء اور متعدد ممالک کے اعلیٰ سطح نمائندے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز اور فنڈز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور آئی این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے۔
Leaving for Geneva today to co-host International Conference on Resilient Pakistan along with UN Secretary General. Will take the opportunity to present the case of flood victims before the world. I will also throw light on steps my govt has taken for relief rehabilitation. 1/3
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 8, 2023
قبل ازیں وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ترقی کے شراکت داروں اور دوست ممالک کے سامنے بحالی اور تعمیر نو کا جامع فریم ورک پلان رکھیں گے، بنیادی ڈھانچے اور معیشت کی بحالی کے لیے فنڈنگ کے فرق کو پورا کرنا کلیدی حیثیت رکھتا ہے، دنیا کی تاریخ میں انسانیت ایک موڑ پر ہے، آج کے اقدامات آنے والی نسلوں کے لچک دار مستقبل کی تشکیل کریں گے، تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں پاکستانی واپسی کے لیے ہمدردی اور یکجہتی کے خواہاں ہیں۔
Humanity is at an inflection point in world history. Our actions today will shape the resilient future for our succeeding generations. Millions of Pakistanis affected by unprecedented devastation look for compassion solidarity to build back better. 3/3
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 8, 2023