ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو خراب کیا، قمر زمان کائرہ

stopped

لالہ موسی:وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ملک کی باگ ڈور پاکستان کی سالمیت کی خاطر سنبھالی اور ملک کو اس تباہی اور بربادی سے محفوظ رکھا جس دھانے پر عمران خان ملک کو پہنچا چکے تھے۔

قمر زمان کائرہ  نے کہا کہ عمران خان کا دور پاکستان کے ہر شعبے میں تباہی کی مانند ثابت ہوا، عمران خان نے گزشتہ 4 سال میں ملک کو عالمی سطح پر تنہا کیا اور سعودی عرب، چین ، ترکی اور ملائیشیا جیسے ممالک جنہوں نے ہر قسم کے حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ان ممالک سے عمران خان نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو خراب کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے پارلیمان، الیکشن کمیشن اور دیگر اہم اداروں کو بیجا تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، عمران خان نے افغانستان سے دہشتگردوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جس کی وجہ سے آج پھر بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

مشیر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کو نہ ماننے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ریاست کی رٹ کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک میں لوگ مہنگائی سے دوچار ہیں جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں