ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی گلوکار بادشاہ ہانیہ عامر کے مداح بن گئے

ممبئی: بھارتی گلوکار بادشاہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کی ایک مزاحیہ پوسٹ پر پڑوسی ملک کے مشہور گلوکار بادشاہ نے کمنٹ کیا جس پر اداکارہ نے بھی ان کے کمنٹ کا جواب دیا دونوں فنکاروں کے درمیان ہوئی اس گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

بادشاہ کے ایک مداح نے ان سے ہانیہ عامر کے بارے میں سوال کیا کہ کیا وہ پاکستانی اداکارہ کو فالو کرتے ہیں؟

جس پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بادشاہ نے کہا کہ ہاں وہ ہانیہ عامر کو فالو کرتے ہیں وہ انہیں بہت اچھی لگتی ہیں اور ہانیہ کی پوسٹ دیکھ کر ان کا موڈ اچھا ہوجاتا ہے۔

 

 

 

 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر بادشاہ کے اس بیان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو نظر آتی ہیں اور آئے دن ان کے مزاحیہ اور دلچسپ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں