ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، شہبازشریف کا پیغام پہنچایا

وزیراعظم شہازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے، اور ان کو شہبازشریف کا پیغام پہنچایا ہے۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے سلیمان شہباز لاہور میں ان کے گھر پہنچے اور ملاقات کی، اس ملاقات میں عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز نے اس ملاقات میں جہانگیر ترین کو وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔

خیال رہے کہ آجکل پاکستان میں نئی سیاسی دھڑے بنددیوں کی نوید سنائی دے رہی ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مختلف سیاسی پارٹیوں میں شمولیت کے لیے رابطے بڑھا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں