لاہور: پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی رہنماء اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر دوبارہ استعفوں کی منظوری کا مطالبہ کرینگے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر سمیت دیگر رہنماء قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کی حکمت عملی تیار اور قومی اسمبلی میں استفعوں کی منظوری کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بھی مشاورت کریں گے۔
