ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس: ریلوے اسٹیشن پر حملہ، ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ‘گار ڈو نورڈ’ ریلوے اسٹیشن پر، چاقو سے مسلح شخص کی حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

‘ہاٹس ڈی  فرانس  ‘علاقائی ایکسپریس رسل و رسائل TER نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گار  ڈو نورڈ  ریلوے اسٹیشن پر  ایک، چاقو سے مسلح، حملہ آور نے کثیر تعداد میں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

صحت کے عملے نے زخمیوں کو فوری طبّی امداد فراہم کی  اور حملہ آور  کو غیر فعال کر کے جائے وقوعہ سے دُور ہٹا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق حملے کے باعث کچھ دیر تک بند رہنے کے بعد ٹرین سفر دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں