ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت اور رہنماؤں کو فوری الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

زمان پارک لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ، سینئر قیادت اور ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے فوری الیکشن کیلیے تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر اعتماد میں لیا اور اعتماد کے ووٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پرویز الہیٰ اور ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، ریڈ لائن صرف اللہ کی ذات اور عوام لگا سکتی ہے، اسمبلی توڑنے کے بعد ہم الیکشن کی طرف جائیں گے، بحرانوں کا واحد شفاف الیکشن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں