ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی مالی مشکلات کا حل واضح مینڈیٹ کی حامل حکومت ہے، صدر مملکت 

mandate

کراچی:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ مالی مشکلات پر قابو پانے کا واحد حل واضح مینڈیٹ کی حامل حکومت، وہ کسی بھی پارٹی کی ہو، ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی تعاون اور اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ملک کو موجودہ مالیاتی صورتحال سے نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو کراچی میں منعقدہ چوتھی فنانشل کرائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمٹ سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم رضا،سیکریٹری جنرل پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن قاضی راحت علی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ملکی مالیاتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور دیگر ممالک معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں۔موجودہ مالیاتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے سیاسی تعاون کی ضرورت ہے اور شام کے وقت بازاروں کو بند کر کے توانائی کے تحفظ کے حکومتی ویژن کی حمایت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انسان کا ضمیر جرائم کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اسلام سمیت مختلف مذاہب نے خود احتسابی کے جذبے کو ابھارنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی جرائم پر قابو پانے کے لیے سماجی سطح پر مضبوط قوانین کا نفاذ، ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا، بدعنوان عناصر کو پکڑنا، مناسب سزائیں دینا اور بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرنا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں