ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راجو سریواستو کی بیٹی نے والد کی موت کی وجہ بتا دی

ممبئی: مشہور آنجہانی بھارتی کامیڈین راجو سریواستو کی بیٹی انترا نے والد کی موت کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجو سریواستو کی بیٹی انترا کا کہنا تھا کہ میرے والد اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ روزانہ جِم ضرور جائیں اگر وہ کام کی وجہ سے روز جِم نہ جا سکیں تو ہر دوسرے دن ضرور جاتے تھے۔

انترا کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی موت خراب طبعیت کی وجہ سے ہوئی اس میں جِم اور ان کے جِم والوں کا کوئی قصور نہیں ان کی موت کیلئے جم پر الزام نہیں لگانا چاہیئے۔

راجو سریواستو کی بیٹی نے کہا کہ یہ محض ایک اتفاق تھا کہ ان کی طبعیت اس وقت خراب ہوئی جب وہ جِم میں ورزش کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ کامیڈین اداکار راجو سریواستو اب سے چند ماہ قبل جم میں وزرش کے دوران حرکتِ قلب بند ہونے سے چل بسے تھے جبکہ ان کی موت کا ذمہ دار جِم کو ٹھہرایا جا رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں