ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: 24 شہری سردی سے جم کر ہلاک

افغانستان میں یخ بستہ موسمی حالات کی وجہ سے 24 افراد منجمد ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ دنوں میں خاص طور پر ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں برفانی سردی  اموات کا سبب بن رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق بادغیس میں 4 بچوں سمیت 5 افراد، ہرات اور بغلان میں 9 بے گھر افراد، خوست میں 5، فریاب میں 2، جزجان میں 2 اور سارے پول میں ایک شخص منجمد ہو کر ہلاک ہو گیا ہے۔

دوسری طرف سینکڑوں افراد  ہائپو تھرمیا کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گئے اور ہزاروں مویشی تلف ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اقتصادی بحران کی وجہ سے معاشی بدحالی کی شکار عوام کا ایک بڑا حصہ موسمِ سرما میں جلانے کے لئے کوئلہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں