ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 پشاور: سینئر قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کا ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر قانون دان لطیف آفریدی کے قتل پر وکلا کی ہڑتال

پولیس نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم  عدنان آفریدی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: پشاور؛ سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ملزم عدنان آفریدی نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں سینئر قانون دان عبداللطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں