ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیراعلی پنجاب کیلئے عمران خان کے نامزد امیدوار دہری شہریت کے مالک نکلے

army chief

لاہور:پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے نگران وزیر اعلی پنجاب کے نامزد کیے جانے والے نصیر احمد خان دوہری شہریت رکھتے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیر احمد خان برطانوی شہریت رکھتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی دوہری شہریت پر سرکاری یا عوامی عہدے پر کسی بھی شخص کی تقرری کی مخالفت کرتی آئی ہے۔

 پی پی ٹی آئی نے اپنی ہی پالیسی کے برعکس دوہری شہریت کے حامل شخص کو نگران وزیر اعلی کے لیے نامزد کیا ہے جس پر سیاسی حلقے سوال اٹھا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویز الہی نگراں وزیراعلی کے تقرر تک آئینی طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے، نگراں حکومت کے قیام کیلیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تین تین نام پیش کیے گیے جن میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کیا جائے گا۔

 پرویز الہی نے عمران خان سے مشاورت کے بعد احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کا بطور نگراں وزیراعلی اعلان کیا تھا، جن میں سے ناصر کھوسہ نے ذمہ داری سے معذرت کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں