ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہتک عزت نوٹس، ثروت گیلانی کے شوہر نجی معلومات ظاہر کرنے پر فیروز خان پر پھٹ پڑے

(فوٹو: فائل)

  کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے ہتک عزت نوٹس پر ثروت گیلانی کے شوہر اداکار پر پھٹ پڑے۔

ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے فیروز خان کو شوبز شخصیات کی نجی معلومات ظاہر کرنے پر شدید تنقدید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیروز خان نے الزامات لگانے والی شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک لیگل ڈاکیومنٹ شیئر کرکے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔

Untitled-1

فہد مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میں فیروز خان کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہتا تھا لیکن فیروز نے ساتھی فنکاروں کی نجی معلومات ظاہر کرکے بہت بڑی بیوقوفی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ فیروز خان میں نفرت بھری ہوئی ہے اور اس کی حرکت سے مجھے اب یقین ہے کہ اس کے متعلق لگائے گئے سب الزامات سچے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں