ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو پی ٹی آئی ارکان مطمئن کر سکے، ان کے استعفے منظور کیے، اسپیکر قومی اسمبلی

parliamentary

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی سے قبل استعفے منظور کرنے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جن لوگوں نے مطمئن کیا اُن کے استعفے منظور کرلیے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا، جو لوگ آئے یا جنہوں نے میڈیا پر آکر استعفے سے متعلق حامی بھری اور یقین دلایا اُن کے استعفے منظور کرلیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کرکے کہا ہے وہ ابھی استعفے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں، جب وہ مطمئن کریں گے تو اُس کے بعد ہی فیصلہ کروں گا۔

اس موقع پر صحافی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ عمران خان نے واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کرلیے۔ اس پر راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ’ایسی بات نہیں اور یہ تاثر بلاکل غلط ہے، جب پی ٹی آئی وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا، استعفیٰ منظور نہ کروں تب بھی شور ہوتا ہے اور جب کرلوں تب بھی تقریریں اور بیانات دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے پی ٹی آئی کے دوست اسمبلی میں آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں