ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسر حسین اداکار فیروز خان کے مداحوں پر برہم ہوگئے



(فوٹو: انسٹاگرام)

  کراچی: پاکستانی اداکار اور ڈائریکٹر یاسر حیسن بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کی حمایت کرنے والوں پر برہم ہوگئے۔

یاسر حسین کا فیروز خان سے تنازعہ چل رہا ہے اور فیروز کی طرف سے نجی معلومات ظاہر کرنے پر انہوں نے اداکار پر شدید تنقید کی تھی۔

Untitled-2

انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ میں یاسر حسین نے ان لوگوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے جو بیوی پر تشدد کرنے والے شخص کو پسند کرتے ہیں۔

یاسر حسین نے لکھا کہ آج کے دور میں اگر کوئی انسان اپنی بیوی کو مار مار کر سُجا دے، بچوں کو دینے کیلئے پیسے نہ ہوں اور وہ خود برانڈڈ کپڑے پہن کر گھوڑے چلائے اور لوگ اس کو پسند بھی کریں تو ان سب لوگوں کو میرا سلام ہے۔

ggggg

انہوں نے مزید لکھا کہ میں اجازت چاہتا ہوں کیوں کہ مجھے کام کرنا ہے تاکہ اپنی فیملی اور بچوں کی کفالت کرسکوں۔

قبل ازیں یاسر حسین نے مختلف اسکرین شاٹس شیئر کرکے بتایا تھا کہ فیروز خان کی طرف سے ان کے نمبر لیک کرنے پر انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں