ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کی تباہی کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں، ضیا الدین ایڈوکیٹ

لاہور:امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی و اقتصادی تباہی ذمہ دار نااہل حکمران  ہیں، مہنگائی، بیروزگاری، بجلی، گیس کے بلوں نے عام آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے، لوگوں کیلئے دووقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین امر بن چکا ہے۔

ضیا ءالدین ایڈوکیٹ   نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی، گھی، سبزیاں، پھل،دودھ،بجلی، پٹرول و گیس اوردیگر ضروریاتی اشیاکی بڑھتی قیمتوں نے سفید پوش اور غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ایسے میں نااہل اتحادی حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے اور مزید قرضوں کے حصول کیلئے لوگوں پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے پاکستان کو آئی یم ایف، ورلڈ بنک کی غلامی دے دیا ہے۔عام آدمی کو کبھی گیس توکبھی بجلی کے جھٹکے دیئے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام کیساتھ کھڑی ہے اور سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے۔

ضیاء الدین ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ  پوری قوم سراج الحق کی قیادت پر بھروسہ کرے اور ہمارا ساتھ دے ، اپنے بنیادی حقوق کیلئے گھروں سے باہر نکلے  اور آئندہ انتخابا ت میں کراچی کی طرح دیانتدار قیادت کا ساتھ دے۔ جماعت اسلامی قرآن و سنت کے  بابرکت نظام سے ملک و قوم کے مسائل حل کریگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں