ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

treason

اسلام آباد:وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ دنیا کے امن کو خراب کرنے اور عالمی امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ  سویڈن کی حکومت کو اس واقعہ کے مرتکب مجرم کے خلاف کارروائی کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے، قومی سلامتی کے ادارے، فوج، پولیس کے افسران و جوان اور دیگر اداروں پر حملے کسی بھی طرح شرعا جائز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  نہ پاکستان کے اندر کسی بھی طرح کی پرتشدد اور مسلح کارروائی کو جہاد کہا جا سکتا ہے، آئندہ جمعہ کو پورے ملک میں گزشتہ روز جاری ہونے والے اعلامیہ کی تائید و حمایت کی جائے گی۔

وزیرا عظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت میں قراردادیں منظور کی جائیں گی، سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی، پورے عالم اسلام اس کی مذمت کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں