ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر سکس مرحلے میں پاکستان کو شکست

پوچیفسٹروم: ساؤتھ افریقا میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر  19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے  میں پاکستان ویمنز ٹیم  نیوزی لینڈ ویمن کے ہاتھوں  103 رنز سے شکست سے دوچار ہوگئی۔

اس ناکامی کے ساتھ اس کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کے امکانات بھی محدود ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے دیے گئے 179 کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 7 وکٹ پر صرف 75 رنز بناپائی ۔

نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 178سکور کیا۔جارجیا پلیمر 53 رنز بناکر نمایاں رہیں۔،انوشا ناصر نے 3  اور ماہ نور آفتاب نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں  7 وکٹ پر 75 رنز بناسکی۔اریشہ نور 24 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں