ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم شروع دن سے الیکشن کمیشن کے خلاف ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم شروع دن سے الیکشن کمیشن کے خلاف ہیں، جولائی کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے خلاف 29 پٹیشنز جمع کروائی تھیں ۔

 بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین اور ہمیں بھی گرفتار کرلیں ، اس وقت سہولتکارباز نہیں آرہے ، قمر باجوہ باہر ملک جاکر کہتے تھے کہ ہم دخل اندازی نہیں کریں گے،اور کچھ نہیں کرسکتے تو قمر جاوید باجوہ کی عزت ہی رکھ لو ، آپ باجوہ کی عزت نہیں رکھ رہے ، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا خیال ہے کہ عوام بے وقوف ہیں تو بھول جائیں پاکستانی قوم سب سمجھتی ہے ، عوام کو اداروں کے رویے اور رول پلے کا پتہ ہے ، وجہ یہ ہے کہ آپ انتخابات سے گھبراتے ہیں، آپ لوگوں کو پتہ ہے کہ انتخابات میں آپ لوگوں نے ہار جانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبدارانہ رویے سہولتکاروں کی سہولت کے باوجود تحریک انصاف اس لئے جیتی کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، یہ بتائیں کہ تحریک انصاف والے نہیں ڈریں گے ، جن کو ممی ڈیڈی پارٹی کہتے تھے ، یہ وہ پارٹی ہے کہ جوگولیاں کھاکر ڈٹ کر کھڑی ہے ، ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہیں، ہم سب حاضر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں