ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی الیکشن؛ جماعت اسلامی کی درخواست پر 3یو سیز کے نتائج روک دیے گئے

  کراچی: بلدیاتی انتخابات میں 3 یو سیز میں بے ضابطگیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر نتائج روک دیے گئے۔

الیکشن کمیشن میں صفورہ ٹاؤن کی 2 اور چنیسر ٹاؤن کی ایک یونین کونسل میں بے ضابطگیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں وکیل حسن جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فارم 11 کے مطابق تینوں یو سیز میں جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔

وکیل نے بتایا کہ آر او کے جاری نتائج میں مخالف امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ آر او نے نتائج تبدیل کرکے 2 نشستیں پیپلز پارٹی اور ایک پی ٹی آئی کو دے دی۔

الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب بابر بھروانہ نے کہا کہ کراچی کی 6 یو سیز کا کیس کل سنا تھا، بظاہر کل اور آج والے مقدمات ایک جیسے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مقدمہ دیگر 6 یونین کونسلز والے کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہوے صفورہ ٹاؤن یو سی 1 اور 8، چنیسر ٹاؤن کی یو سی 6 کے نتائج روک دیے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی کی مجموعی طور پر 9 یونین کونسلز میں نتائج تبدیلی کے کیس کی آئندہ سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں