ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد رضوان نے اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، میں ان کی پرفارمنسز کو بہت نزدیک سے دیکھتا ہوں اور وہ جیسے ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی کھیلا کرتے تھے میں بھی ویسے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

محمد رضوان نے کہا کہ کسی ٹیم میں شامل ہوکر مرکزی کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے، مداح چاہتے ہیں میں 30یا 45گیندوں پر 60 70رنز بناﺅں لیکن میرے لیے اہم یہ ہوتا ہے کہ میں میچ جتواﺅں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں