ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل پی جی اور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

nationwide

اسلام آباد : ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن اور ریسٹورینٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے خلاف 31 جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن اور صدر ریسٹورینٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں صدرآل پاکستان ریسٹورینٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فاروق چوہدری نے کہا کہ سوئی گیس کے مسائل ہیں، بغیر کسی نوٹس کے ہمارے میٹر کاٹے جارہے ہیں۔ فالٹ والیم کے نام پر بھی سوئی گیس کی چوری کی جاری ہے، ہم اس کے خلاف اوگرا میں کیس بھی کرنے جا رہے ہیں۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں آج ایل پی جی 310 روپے پہنچ چکی ہے، ہمیں سرکاری قیمتوں پر ایل پی جی نہیں مل رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوکل ایل پی جی کی پروڈکشن بڑھائی جائے اور ایل این جی صنعت کی طرح ایل پی جی کو بھی سہولیات دی جائیں۔

عرفان کھوکھر اور فاروق چوہدری نے حکومت اور وزیر مملکت پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک کے خلاف 31 جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں