ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی

وادی نیلم: آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے مسافر بردار گاڑی بھاری برف تلے دب گئی جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے جاگراں روڈ پر پیش آیا، حادثے کے دوران لینڈ کروزر گاڑی بھاری برف کے نیچے دب گئی۔

پولیس ذرائع کہنا ہے کہ لینڈ کروزر ایف ڈبلیو او کے ساتھ کام کررہی تھی، جس میں سوار ڈرائیور مصدق کے علاوہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں