ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیاروں کو حادثہ۔ ایک پائلٹ ہلاک

اطلاع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے ریاست  مدھیہ پردیش میں گر کرتباہ ہوگئے۔

اس حادثے میں  ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ  پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کریش کی جگہ پر آپریشن جاری ہے۔واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ سے بات کرتے ہوئے اہلکار آدرش کٹیار کا کہنا تھا کہ دونوں پائلٹس نے طیارے سے بحفاظت چھلانگ لگا دی، تاہم یہ واضح نہیں کہ طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے  یا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں