ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لسبیلہ،مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چین کی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گر نے کے نتیجے میں  39 افراد جاں بحق  جبکہ متعدد زخمی ہو گئے  ۔

 تفصیلا ت کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی ، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے   39  افراد کی  لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ، ہلاکتوں میں  اضافے کا خدشہ ہے ۔

حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، اے سی بیلہ کے مطابق  مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔

   وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،  وزیراعلی  کا کہنا ہے کہ حادثہ میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدمہ ہوا ہے۔

 وزیراعلی نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں