ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران، زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک 973 زخمی

ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان  سے منسلک گاوں خوئے    میں گزشتہ روز آنے والے 5٫8 کی شدت کے زلزلے  سے  اموات کی تین اور زخمیوں کی تعداد 973 ہو گئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے خوئے کے گورنر ذبیح اللہ کاظمی نے بتایا کہ زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں  کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

ایرانی ایمرجنسی ڈائریکٹر مجتبی ٰخالدی نے بھی بتایا  ہےکہ زخمیوں کی تعداد 1000 کے قریب پہنچ  چکی ہے۔”اب تک 973 افراد نے مغربی آذربائیجان صوبے کے ہسپتالوں سے رجوع کیا ہے۔”

زلزلے سے نقصان پہنچنے والے 70 دیہاتوں  میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں