ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں گر چکی ہیں،عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے تھا،حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے قیمتوں میں اضافہ کر کے مزید تکلیف میں مبتلا کردیا ہے۔

متفرق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو معطل کرنے کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں