ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

لاہور: ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارے کے لیے کرایے کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں