ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہری پور میں دو گروپوں میں خونی تصادم، 5 افراد جاں بحق،3 زخمی

 ہری پور:سرائے صالح چنگی بانڈی میرا دو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ 

ہری پور کے علاقے سرائے صالح چنگی بانڈی میرا میں دو گروپوں کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

حکام نے بتایا کہ دونوں گروہوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا، اور اسی پر جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ اور کلہاڑیوں سے وار کئے گئے، جس میں موقع پر ہی 5 افراد جاں بحق ہوگئے، اور 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں