ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیروز خان کا وکیل منیب بٹ کیخلاف ایف آئی اے پہنچ گیا

  کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان کے وکیل نے ایف آئی اے میں منیب بٹ کیخلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرادی۔

فائق علی جاگیرانی نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ منیب بٹ کے خلاف ہتک عزت کی ایف آئی آر کاٹی جائے۔

فیروز خان کی جانب سے ساتھی فنکاروں کے خلاف قانونی نوٹسز بھجوانے اور ان کی نجی معلومات ظاہر کرنے شدید تنقید کی گئی تھی۔

اس موقع پر منیب بٹ نے فیروز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنا وکیل (فائق علی) تبدیل کرے، کیوں کہ اس کیس کے ذریعے وکیل یوٹیوب پر اپنے سبسکرائبر بڑھا رہا ہے اور یہ کیس اس وقت تک چلے گا جب تک وکیل کو سلور بٹن نہیں مل جاتا۔

اب فائق علی نے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے کہ وہ انہیں بدنام کرنے پر منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں