ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پاکستانی باکسر عثمان وزیر یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

دبئی:پاکستان کے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے دبئی میں ہونے والی ٹائٹل فاٹ میں تھائی لینڈ کے کرونگ کلنگ کو زیر کیا، 10رانڈز پر مشتمل اس مقابلے کے ساتویں ہی راﺅنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آﺅٹ کردیا۔

ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے بعد عثمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی جیت پشاور سانحے کے شہدا کے نام کرتا ہوں، ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو بہتر کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں